: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،3مئی(ایجنسی) پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے پر پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی انسداد دہشت گردی کی حفاظت کے نظام میں کچھ سنگین خامی ہے اور پٹھان کوٹ ایئربیس اڈے کی حفاظت مضبوط نہیں تھی اور چاردیواری کی حفاظت بھی کمزور تھی. میڈیا
رپورٹس کے مطابق کمیٹی نے کہا ہے کہ جانچ ایجنسیوں کو ایس پی SP Salwinder Singh سے ایک بار پھر پوچھ تاچھ کرنی چاہئے تھی، جو نہیں ہوئی. کمیٹی کے سربراہ پردیپ بھٹاچاریہ نے کہا کہ پٹھان کوٹ میں سیکورٹی کا نظام خراب تھا- غور طلب ہے کہ پٹھان کوٹ فضائیہ بیس پر گزشتہ 2 جنوری کو دہشت گرد حملہ ہوا تھا اور اس حملے میں فوج کے 7 جوان شہید ہوئے.